اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی معطل کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں خصوصی بنچ نے بیوروکریٹس اور ججوں کو قرعہ اندازی سے پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی معطل کر دی، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فائونڈیشن کی ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر لا عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نے پوچھا تھا وفاقی حکومت کی پالیسی کیا ہے؟یہ بھی بتائیں ایف 14 اور ایف 15 میں کتنے ممبرز کو الاٹمنٹ ہوئی؟ ہم نے جن کو کرپشن پر نکالا آپ نے انہیں بھی پلاٹ دے دیئے ،کیا یہ پالیسی کرپشن کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ہے؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معاملے پر اسد عمر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ ممبر شپ کرانے والے 32ہزار لوگ الاٹمنٹ کا انتظار کر رہے ہیں آپ نے اْن سب ممبران کو چھوڑ کر پہلے دوسروں کو کیسے الاٹمنٹ کر دی؟ ابھی کس کس گروپ کو پلاٹس میں آپ مدنظر رکھتے ہیں فہرست بتائیں۔ہائوسنگ فاونڈیشن کے اہلکار نے بتایا کہ عدلیہ، صحافی ، وکلا، خودمختار اداروں کو کوٹہ سسٹم پر پلاٹ ملتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ مزدور نے کیا قصور کیا ہے اسے کیوں پلاٹ نہیں مل رہا؟قانون بڑا واضح ہے کہ جو زمین ایکوائر کی جائے وہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت استعمال کی جائے، وفاقی حکومت کی مگر کوئی پالیسی ہی نہیں ہے یہ ساری زمین کچھ ایک ٹریلین روپے مالیت کی بنتی ہے ،یہ رقم قومی خزانے کو جاتی تو ویلفیئر کے کتنے کام ہو سکتے تھے؟قومی خزانے کو جو نقصان ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کرپشن پر نکالے گئے لوگوں کو بھی پلاٹ دے دیئے گئے حکومت بتائے یہ پالیسی ہے، ہر بے گھر کو پلاٹ ملے گا اور وہ اسے بیچے گا نہیں ایسی کوئی پالیسی نہیں تو کیسے قومی خزانے کے بجائے مخصوص لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے؟اس موقع پر عدالت نے کہا کہ ہم ایف 14 اور ایف 15 کی قرعہ اندازی معطل کر رہے ہیں جن متاثرین سے زمین لیے گئی تھی انہیں اگر کوئی الاٹمنٹ ہوئی تو اس پر معطلی کا اطلاق نہیں ہو گا حکومت کو ہمیں واضح بتانا ہو گا کہ اس کی پالیسی کیا ہے کرپشن،مس کنڈکٹ پر برطرف ججوں کو بھی الاٹمنٹ کیسے کر دی گئی ریاست کی زمین کی تقسیم کیسے ہونی ہے پالیسی وفاقی کابینہ بنائے گی ،ایف 14 اور ایف 15 میں سپریم کورٹ کے ججوں کوبھی قرعہ اندازی سے الاٹمنٹ ہوئی تھی ،کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر