مریم کو بلا دو، عمر شریف کی اسپتال سے نئی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو افسردہ کر دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)لوگوں کو ہنسانے والا، مشکل میں گھرے اور پریشان حال گھروں میں مسکراہٹ بکھیر کر انہیں کچھ لمحوں کے لیے غم بھلانے میں عمر شریف نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔عمر شریف نے ہمیشہ ہی سے تہذیب اور اخلاقی روایات کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان بھارت سمیت کئی ممالک میں شہرت پائی ہے، انہیں مداح ان کے مزاحیہ انداز کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔لیکن کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کے مداح اس وقت افسردہ ہو گئے تھے، جب انہیں عمر شریف کی طبیعت کے بارے میں اطلاعات ملی تھیں۔ مداح سمیت سوشل میڈیا صارفین عمر شریف کی ناساز طبیعت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے عمر شریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔ زیر نظر تصویر میں بھی عمر شریف کی ناک میں مصنوعی طور پر سانس دی جا رہی ہے جبکہ انہیں مزید دیگر آلات بھی لگائے گئے ہیں۔جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی اہلیہ زرین ان کی ویڈیو بنا رہی ہیں، جس میں وہ عمر سے پوچھ رہی ہیں کہ انہیں کس سے ملنا ہے، جس پر عمر کہہ رہے ہیں مریم سے۔ زرین نے اس پر کہا کہ آپ نہیں ملے ہونا مریم سے؟، جس پر عمر نے کہا کہ طبیعت خراب ہے اسی لیے۔عمر شریف کی یہ حالت دیکھ کر مداح سمیت ہر کوئی حیرت زدہ بھی ہے اور افسردہ بھی۔ جبکہ ہر کوئی کامیڈی کے بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ہماری ویب، کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے پُر امید ہے اور دعا گو ہے، جبکہ ہم اپنے صارفین سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ عمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر