اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کررہے ہیں۔ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کر رہے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن کی جانب سے شور شرابا کیا جارہا ہے۔وزیراعظم عمران خان ، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں موجود ہیں۔پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق متنازع قانون کے خلاف احتجاج کے باعث پارلیمنٹ کی پریس گیلری اور پریس لاونج میں میڈیا کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے کارڈ رکھنے والے صحافیوں کو کیفے ٹیریا تک محدود رکھا گیا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جاری



