میری بیوی دھوکے سے میرا مکان بیچنا چاہتی ہے، عمر شریف نے اتنا سنگین الزام کیوں لگایا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شوبز کی دنیا کے بہت بڑے نام عمر شریف کسی تعارف کے محتاج نہیں۔دنیا ان کو مسکراہٹ کی دنیا کا بادشاہ مانتی ہے لیکن وقت سدا ایک سا نہیں رہتا۔ اب عمر شریف عمر کے جس حصے میں ہیں وہاں بیماریاں بھی زندگی کے ساتھ شامل ہوجاتی ہیں۔آج کل وہ بھی اپنی تکالیف سے ایک جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ بھولنے کی بیماری میں بھی مبتلا ہو چکے ہیں۔عمر شریف نے پچھلے کچھ عرصے میں کافی دکھ بھی دیکھے جب ان کی جواں سال بیٹی کا انتقال ہوگیا۔وہ حیران اور پریشان تو نظر آئے ساتھ ہی ان کی کیفیت لوگوں کے لئے عجیب بھی تھی ۔کیونکہ وہ بات بات پر کسی اور ہی دنیا میں کھو جاتے تھے۔ان کی تیسری بیگم زریں غزل نے اس وقت بھی ان کا ساتھ دیا۔اور یہ وہی زریں غزل ہیں جو اس وقت عمر شریف کی زندگی میں شامل ہوئیں جب وہ خود بھی اپنے عروج پر تھیں۔انہوں نے اپنی اس محبت کی خاطر کیرئیر کو چھوڑ دیا۔ عمر شریف کے نام اپنی ساری خوشیاں لکھ دیں۔میڈیا کی زندگی سے خود کو صرف عمر شریف کی حد تک ہی محدود کرلیا۔یہ سب کچھ بہت سارے لوگوں کے لئے کافی حیران کن تھا۔عمر شریف نے ایک موقع پر اپنا فلیٹ انہیں بینک سے لون لے کر تحفتاً دیا اور پھر آج اس فلیٹ کی قیمت گیارہ کروڑ ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق عمر شریف نے سندھ ہائی کورٹ میں اس فلیٹ کے حوالے سے کیس اپنی ہی بیگم پر کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی بیگم یہ فلیٹ بیچ کر پیسے لینا چاہتی ہے۔ان کی اپیل پر فلیٹ کو بیچنے سے تو روک دیا گیا لیکن یہ قصہ سمجھ سے باہر تھا کہ اتنی محبت کرنے والی بیوی کے خلاف انہوں نے کیوں ایسی سنگین بات کی۔لیکن بہت قریبی جاننے والوں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ڈیمینشیا کی پرابلم بھی ہوگئی تھی جسے بھولنے کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔یہ وقت دونوں میاں بیوی کے لئے آسان نہیں۔ ایک طرف وہ بیماری سے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف لوگ ان کے انتقال کی جھوٹی خبریں اڑا رہے ہیں اور پھر ان کی بیگم کے خلاف محاذ الگ کھڑا کردیا ہے۔ یہ جانے بوجھے بغیر کہ وہ تو خود اپنی بیگم کے بغیر نہیں رہ سکتے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر