نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا شرپسندوں سے پوری طاقت سے نمٹنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، کمیٹی نے ملکی داخلی سیکیورٹی، سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کے لیے سیکیورٹی رسک بننے والے شرپسند عناصر کے خلاف پوری طاقت سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر، صوبائی چیف سیکرٹریز، مشیر قومی سلامتی، صوبائی آئی جیز، وفاقی سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سمیت افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مقررہ اہداف کی جلد تکمیل کے لیے ٹائم لائن اور پرفارمنس کے اعشاریے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سائبر سیکیورٹی، جاسوسی، عدالتی اصلاحات، سیکیورٹی فورسز کی استعداد بڑھانے جیسے کاموں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت دی گئی۔اعلامیے کے مطابق شرکا نے اندرونی سیکیورٹی سے متعلق معلومات کی ترسیل کے لیے نیشنل کرائسز انفارمیشن سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا جو وزارت داخلہ اور وزرات اطلاعات کے ماتحت کم کرے گا۔اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں داخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس کے دوران ملک میں نقص امن کے حالیہ واقعات کا بھی تذکرہ ہوا، ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بھرپور کارروائی ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے، نظرثانی شدہ پلان کے تحت روابط بڑھانے اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، مسلح افواج، پولیس، انٹیلی جنس اداروں کی قومی سلامتی کے لیے کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر