مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مارچ کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہِ شماریات پاکستان نے گزشتہ ہفتے کے مہنگائی اعداد و شمار جاری کر دیئے، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،7 میں کمی اور 18 میں استحکام رہا۔مارچ کے دوسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد پر آگئی۔ادارہِ شماریات کا کہنا تھا کہ انڈے16روپے درجن اضافےسے 168کی سطح پرپہنچ گئے جبکہ کیلا3 روپے، چینی 2 روپے ، آلو ڈیڑھ روپے مہنگاہوا۔اعدادو شمار کے مطابق آٹے کا 20 کلو تھیلا10روپے اور ٹماٹر 2روپےمہنگےہوئے جبکہ دال ماش 2روپے ، دال چنا 30پیسے اور دال مونگ 4 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ادارہِ شماریات نے کہا کہ مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا تاہم چکن کی قیمت 263روپے کلو سے کم ہو کر 255 روپے کلو ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا 11.67 کلو کا گھریلوسلنڈر 71روپے کم ہوا اور بجلی کے یونٹ کی قیمت میں 60پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ لہسن 14روپے، گڑ اور دال مسور ایک روپے فی کلو گرام سستے ہوئے۔خیال رہے 4 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی میں 0.6 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 14.95 فی صد پر پہنچ گئی تھی۔



  تازہ ترین   
مفاہمتی یادداشت کے بعد 200 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوئے: پاسداران انقلاب
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
برطانیہ امریکا کی حمایت کرتا ہے تو وہ یقینی اور جائز ہدف بن جائے گا، ایران
حوثیوں کے سعودی شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل و ڈرون حملے
غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے کم از کم 7 فلسطینی شہید
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے کئی ٹھکانے تباہ، 13 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر