کابل میں حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں،

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو گیم میں لڑائی کو دکھا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ پنج شیرحملوں میں پاکستان نے کارروائی کی۔ وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے بی بی سی ورلڈ کوانٹرویومیں کہا کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا، ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہیے، میڈیا کی رپورٹس سے پتہ چلا کہ ترکی اورقطرکی انٹیلی جنس کے سربراہان بھی کابل میں موجود تھے۔ اگرہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تووہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ وہاں کوئی وزیرخارجہ موجود نہیں ہے، کابل میں باضابطہ حکومت کی عدم موجودگی میں انٹیلی جنس ادارے ایسے فریم ورک تشکیل دیتے ہیں، ہمیں افغانستان کے ساتھ سنگین مسائل درپیش رہے ہیں جن میں داعش میں توسیع، پناہ گزینوں کے مسائل اور ٹی ٹی پی کی افغانستان سے مائیگریشن شامل ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ طالبان کے ساتھ ہماری بات چیت ہوتی رہی ہے، پاکستان نے طالبان کے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں سہولت فراہم کی افغانستان میں غیر ملکی شہریوں کو انخلاء میں پاکستان نے مدد فراہم کی، ہم نے افغانستان میں پھنسے ہزاروں لوگوں کو نکالا، افغانستان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کی ہماری کوششوں کو دنیا نے سراہا ہے،2007 اور 2011 میں ہم جو کہہ رہے تھے وہ صحیح ثابت ہوا۔ اگراس وقت ہماری بات مان لی جاتی توآج افغانستان میں صورتحال مختلف ہوتی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان جنگ میں ہمیں 80 ہزارجانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، ہمارا 150 ارب کا معاشی نقصان ہوا، بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیوگیم میں لڑائی کودکھا کریہ ظاہرکرنے کی کوشش کی کہ پنج شیرحملوں میں پاکستان نے کارروائی کی، بھارتی میڈیا کے تمام ٹاک شوز میں یہ کہانی بنائی گئی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں مارکیٹنگ ایجنسیاں کس طرح کام کرتی ہیں، بدقسمتی سے بھارت کے ایسے گھناؤنے اقدامات کی وجہ سے عام آدمی ایسے پروپیگنڈے سے متاثر ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر