اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پمز اسپتال نے کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا ۔ڈاکٹرز،نرسز سمیت عملے کو غیر ضروری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) اسپتال میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ، اس حوالے سے ترجمان پمزڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز،نرسز سمیت عملے کو غیر ضروری چھٹیاں نہیں ملیں گی۔کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان پمز نے کہا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 7مریض انتقال کرگئے، اسپتال میں11 کورونا کے مریض وینٹی لیٹرپر اورمختلف وارڈز میں کورونا کے 150 مریض زیرعلاج ہیں۔ترجمان اسپتال کا کہنا تھا لپ کورونا مریضوں کے بڑھتے رش کی وجہ سے مزید وارڈز بنانے پر غور کررہے ہیں۔گذشتہ ماہ پمز اسپتال انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر اختیاری وطے شدہ سرجریز ملتوی کردی تھی اور کہا تھا کہ صرف ایمرجنسی صورت میں سرجریز کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر