پاکستان افغانستان کیساتھ کھڑا ہے اور امید ہے دنیا بھی تنہا نہیں چھوڑے گی، آرمی چیف

راولپنڈی:(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حفاظت وسلامتی کیلیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اگر دشمن آزمانا چاہتا ہے تو وہ ہمیں ہر لمحہ اور ہر محاذ پر تیار پائے گا۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا سمیت کابینہ کے ارکان شریک ہوئے۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین، غازی، حاضر سروس، ریٹائرڈ عسکری حکام اورجوان بھی شریک تھے۔دفاع وطن کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیںیوم شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دفاع وطن ایک مقدس فریضہ ہے جو ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ہر آزمائش میں ہم نے ثابت کیا کہ پاک فوج اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتی ہے، دفاع وطن کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل گئی ہے، پاکستان کی حفاظت وسلامتی کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دشمن آزمانا چاہتا ہے تو ہمیں ہر لمحہ اور ہر محاذ پر تیار پائے گا، دشمن کے عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے جب کہ آپ کے پیاروں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی، ہم اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیرکی حیثیت کلیدی ہے، کشمیرکی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیر میں بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں سیدعلی گیلانی کی طویل جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں افغانستان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، امید کرتے ہیں دنیا اس مشکل وقت میں افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پاکستان افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے اور افغانستان میں قیام امن کیلئے دنیا سے ہرقسم کے تعاون کیلئے تیارہیں جب کہ افغان عوام نے جنگ کے دوران بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، غیرملکی انخلا کے بعد افغانستان میں قیام امن کا ایک موقع ملا ہے، افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق کااحترام ہونا چاہیے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ طاقت کا استعمال صرف اورصرف ریاست کا اختیار ہے، کسی شخص کوعلاقائی یا لسانیت کی بنیاد پرریاست کوبلیک میل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہمیں اندرونی خلفشار پھیلانے والےعناصر کیساتھ سختی سے نمٹنا ہوگا، کچھ لوگ ملک دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلتے ہیں، دشمن کے منفی عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پاکستان کی مضبوطی اوربقا ہے، ہم سب کوآئین کی پاسداری، برداشت اوررواری کوفروغ دینا ہوگا، پاکستان کواعتدال پسنداورجدید اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، تنقید برائے تنقید اور ذاتی عناد کو پس پشت ڈالنا ہوگا، روایتی یاغیرروایتی جنگ ہوپاک فوج نے ہرچیلنج کا مقابلہ کیا تاہم عوامی تعاون کے بغیرکوئی بھی فوج ہو وہ ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر