علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی نتھیا گلی پہنچتے ہی طبیعت بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں فوری آکسیجن سپورٹ دی گئی۔پاکستانی گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے وفاقی وزیر کی آکسیجن سپورٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نتھیا گلی پہنچے جہاں میرے دوست علی زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کی آکسیجن سیچوریشن انتہائی کم ہونے لگی۔انہوں نے کہا کہ ہم تقریباً 7ہزار 4500 فٹ کی بلندی پر ہیں اور 2 بار کورونا کا شکار ہونے والے علی حیدر زیدی کے پھیپھڑے اب پہلے جیسے نہیں رہےجواب میں علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کی آکسیجن سیچوریشن (خون میں آکسیجن کی مقدار) 78 تک گر گئی تھی۔خیال رہے کہ انسان کے جسم میں موجود خون میں نارمل آکسیجن کی مقدار سو سے 95 فیصد ہوتی ہے اور اگر یہ مقدار 92 فیصد سے نیچے آ جائے تو اسے پریشان کن سمجھا جاتا ہے۔علی زیدی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ وہ اسلام آباد آگئے ہیں اور اب بہتر محسوس کررہے ہیں۔علی زیدی نے یہ بھی بتایا کہ ’خوش قسمتی سے ، سینیٹر محسن عزیز جو کچھ مہینے پہلے اسی طرح کی علامات کا شکار ہوئے تھے ان کے پاس آکسیجن کنسنٹریٹر تھا جو ان کے بروقت کام بھی آگیا۔‘



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر