ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ممتاز کشمیری رہنما شیخ تجمل السلام انتقال کر گئے ۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے انتہائی علیل تھے اورانہیں اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا تھا۔ مرحوم کی عمر 65 سال تھی۔ معروف کشمری رہنما عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل السلام قائد انقلاب سید علی شاہ گیلانی کے انتہائی قریبی ساتھی تھے۔مرحوم شیخ تجمل السلام کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی تھے۔کشمیری رہنما عبدالحمید لون نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم شیخ تجمل السلام کی تحریک کشمیر کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ہر آنکھ پرنم ہے۔عبدالحمید لون کے مطابق شیخ تجمل 1955 کو سرینگر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1975 میں کشمیر یونیورسٹی سرینگر سے ایل ایل بی اور 1980 میں یونیورسٹی سے ایم اے اردو کیا۔ وہ طالب علمی کے دوران 1979 سے 1984 تک مقبوضہ وادی چنار میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے تھے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر