حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے، وزیراعظم

نتھیا گلی: (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سسٹم کو ٹھیک کرنے کی جنگ ہے۔نتھیاگلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کو بڑھا کر ملکی دولت میں اضافہ کر سکتے ہیں، دنیا کو فروخت کرنے کیلئے چیزیں ہوں تو ملک ترقی کرتا ہے، اس بار 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتار سکیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہمارا حکومتی نظام اس انداز میں پروان چڑھا ہے کہ حکومت پہلے اپنا اور پھر عوام کا فائدہ دیکھتی ہے،حالانکہ حکومت کو پہلے عوام کا فائدہ دیکھنا چاہیے، کیا حکومت ملک کی ضرورت کو پورا کررہی ہے یا صرف اپنے آپ کو چلانے کی ضرورت پورا کررہی ہے،جن بھی نظام خرابی کی جانب جاتا ہے وہ اپنے آپ کو بچانا شروع کردیتا ہے، سلطنت عثمانیہ جب سکڑرہی تھی اس کی بیوروکریسی بڑھتی جارہی تھی، ہماری سسٹم کو ٹھیک کرنے کی جنگ ہے، ہم قانون کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑے بڑے لوگوں نے ملک میں اربوں روپے چوری کرکے بیرون ملک محلات لیے ہوئے ہیں اور ملک پر حملہ کررہے ہیںِ ، حکومت پر حملہ کرنیوالے لوگ قانون کی بالادستی نہیں چاہتے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرونِ ملک مقیم ہیں جن کی سالانہ آمدن ملک کے 22 کروڑ افراد کی سالانہ آمدن کے برابر ہے، سب سے زیادہ پیسے والے اور ہنرمند پاکستانی بیرونِ ملک ہیں، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں، ہمارا ہدف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے، تارکین وطن کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے، ان کا مطالبہ ہے کہ ملک میں ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر