پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی چور دروازے سے اداراتی دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دے گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی ساخت میں یکطرفہ تبدیلی کرکے اسے حکومت کی جانب جھکانے کی سخت مذمت کی ہے۔ساخت میں یہ تبدیلی اس وقت کی گئی ہے جب حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر متنازعہ قانون سازی کرنا چاہتی ہے سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کبھی بھی چور دروازے سے اداراتی دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور اس کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی۔ جمعہ کے روز سینیٹ سیکریٹریٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کی ایک رکن کو پارلیمانی امور کی کمیٹی میں شامل کر لیا اور اس کے لئے نہ تو قائد حزب اختلاف اور پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی۔ ایک نیا ممبر شامل کرنے کا مقصد اس متنازعہ بل کو بلڈوز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی اصلی ساخت میں 13ممبر شامل تھے جن میں اپوزیشن اور حکومت کے چھ چھ ممبر تھے اور اس کمیٹی کے چیئرمین پی پی پی کے سینیٹر تاج حیدر ہیں ۔ اس کمیٹی میں توازن خراب کرنے کے لئے پہلے چیئرمین سینیٹ نے یکطرفہ طور پر پی پی پی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر بغیر کوئی وجہ بتائے کمیٹی سے نکال دیا حالانکہ یہ ان کا اختیار ہی نہیں ہے۔ جب اس اقدام کی پرزور مخالفت کی گئی تو مصطفی نواز کھوکھر کی کمیٹی کی رکنیت بحال کر دی گئی۔ جس کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کی ثمینہ ممتاز کو اس کمیٹی میں اضافی رکن کے طور پر شامل کر دیا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس کمیٹی کے چیئرمین کو اس بات کی اجازت نہیں دی کہ وہ فافن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بریفنگ پر دعوت دیں۔ یہ تمام اقدامات یہ ظاہر کرتے ہیں حکومت ہر صورت میں انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا موقف اس بارے میں نہایت واضح ہے۔ اس سے قبل 2018ءکے انتخابات میں آرٹی ایس کو بٹھا دیا گیا تھا اور اس کے علاوہ مشین کے ذریعے پلاٹوں کی کرہ اندازی میں بھی ٹیکنالوجی کی ساکھ پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ اس تجرے کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتماد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور جب تک تمام سیاسی پارٹیوں کا اتفاق رائے نہ ہوجائے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال نہیں کی جا سکتی۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن اوار تمام اسٹیک ہولڈروں کو بھی اس تمام معاملے میں شریک کرنا انتہائی ضروری ہے اور یہ بات بھی دیکھنا ہوگی کہ دیگر ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیوں کامیاب نہیں ہو سکا۔ پاکستان پیپلزپارٹی چوری چھپے اس قسم کی دھاندلی کی ہر قیمت پر مذاحمت کرے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر