پنجاب میں بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ، وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی، آئی جی پنجاب کیلئے بھی تین نام فیورٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبہ پنجاب میں بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ذرایع کے مطابق وزیرلیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ سینئروزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کا قلمدان بھی بدلا جائے گا۔اس ضمن میں ذرایع نے مزید کہا ہے کہ چیف سیکرٹری کا بھی تبادلہ متوقع ہے جبکہ مرکز میں تعینات سیکرٹریز کے نام تبدیلی کے لیے زیر غور ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ ۔چیف سیکریٹری کے لیے سرداراحمدنوازسکھیرا اور یوسف نسیم کھوکھرامیدوار ہوسکتے ہیں۔ جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے محسن بٹ، عامرذوالفقار اور اے ڈی خواجہ کے نام پر غور ہورہا ہے۔اسی طرح گریڈ21 کے راؤ سردار بھی وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ بکس میں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر