بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد نے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور حکومتی وفد کے درمیان زرداری ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، طارق فضل چودھری اور بلاول اظہر کیانی نے وفد کی نمائندگی کی، جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد نے بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کے حق میں حمایت اور ووٹ دینے کی درخواست کی، ملاقات میں خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب حکومت نے اہم قانون سازی کے معاملات پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی، اس موقع پر اگلے ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا امکان بھی زیرِ غور آیا، جس میں اہم قانون سازی اور دیگر قومی امور پر بحث متوقع ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلز پارٹی حکومتی تجاویز پر مشاورت کے بعد اپنا حتمی مؤقف اختیار کرے گی۔



  تازہ ترین   
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد نے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
ایرانی کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر