دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نئی جارحیت کا جواب کسی مخصوص جغرافیائی حدود تک محدود نہیں ہوگا، جہاں سے حملہ کیا جائے گا ایران وہیں جواب دے گا۔

بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے اس کی کارروائی کسی خاص علاقے تک محدود نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کا توازن بنیادی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور امریکا اب دنیا کی سب سے بڑی طاقت نہیں رہا، جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ بدلتی عالمی صورتحال میں طاقت کا توازن تبدیل ہورہا ہے اور ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد نے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
ایرانی کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر