نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی

یروشلم(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قومی اتحاد حکومت کے قیام کیلئے اہم سیاسی پیشکش کرتے ہوئے گادی آئزنکوٹ کو پہلے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کر دی، جبکہ خود ابتدائی دور میں متبادل وزیراعظم کا عہدہ قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کو درپیش سنگین خطرات کے پیش نظر قومی اتحاد ناگزیر ہے اور موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر تمام متعلقہ جماعتوں کو متحد ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیکوڈ جماعت نے آئزنکوٹ کی جماعت کے مقابلے میں تقریباً اڑھائی لاکھ زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں، اس کے باوجود وہ قومی اتحاد کے مفاد میں وزارت عظمیٰ پہلے آئزنکوٹ کو دینے کیلئے تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے تمام ایسی جماعتوں کو متحد کرنے پر زور دیا جو اسرائیل کو یہودی عوام کی قومی ریاست تسلیم کرتی ہیں، اور آئزنکوٹ سے فوری، سنجیدہ اور تیز رفتار مذاکرات شروع کرنے کی اپیل بھی کی تاکہ قومی اتحاد حکومت تشکیل دی جاسکے۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایران کی سرپرستی میں فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کیلئے خطرہ ہوگا، ایسی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے جو ملک کو درپیش سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرسکے۔

نیتن یاہو کی پیشکش کے بعد گادی آئزنکوٹ نے بھی مذاکرات کیلئے آمادگی ظاہر کی اور کہا کہ وہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لیکوڈ جماعت کے اتحاد کے حوالے سے سنجیدگی کا جائزہ لیں گے۔



  تازہ ترین   
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد نے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
ایرانی کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر