یکم اکتوبر سے بغیر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہوائی سفر پر پابندی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کورونا وائرس کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو رکھنے سے متعلق ہدایات نامہ جاری کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یکم اکتوبر سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔سی اے اے کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے ہوائی سفر پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 17 سال سے کم عمر افراد اور مریضوں کو کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ہدایت نامے میں سی اے اے کا کہنا ہے کہ مریضوں کو استثنیٰ سے متعلق معالج کا میڈکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے اور جانے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ہدایت نامے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ بیرونِ ملک جانے اور آنے والے مسافروں کے پاکستان کے ایئر پورٹس پر کورونا وائرس کے ریپڈ ٹیسٹ ہوں گے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئر لائنز کو ان نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر