چین ، ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ شین ژو-23 خلائی جہاز کے خلابازوں کی واپسی کے استقبال کے لیے تیار

جیو چھوان(شِنہوا) چین کے شمال میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ نے شین ژو-23 انسان بردار خلائی جہاز کے آئندہ چند روز میں زمین پر متوقع واپسی سے قبل تمام عمل کی مکمل مشق کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔
ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ کے شی شون ڈونگ نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد خلائی جہاز میں سوار تینوں خلابازوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا تھا۔
اس مشق کے دوران مشن کے اہم مراحل کو عملی طور پر انجام دیا گیا، جن میں فضائی تلاش اور امدادی کارروائیاں اور زمین پر خلابازوں کو منتقل کرنے کے انتظامات شامل تھے۔ اس کے علاوہ پیمائش اور مواصلات کے آلات سمیت مختلف سازوسامان کی تکنیکی حالت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
لینڈنگ سائٹ کے مطابق، اس مشق کا مقصد تلاش، امداد اور بازیابی کی کارروائیوں کے لیے نظام کی تنظیم، کمانڈ اور جامع معاونت کی صلاحیتوں کو مزید جانچنا بھی تھا۔
رات کے وقت تلاش اور امدادی کارروائیوں میں پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کے لیے لینڈنگ سائٹ نے اپنے عملی منصوبوں کو مزید بہتر بنایا اور روشنی کے انتظامات کو بھی مئوثر کیا۔
شین ژو-23 مشن کے 2 خلاباز ژانگ ژی یوآن اور لی جیا ینگ، جبکہ شین ژو-24 مشن کے پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی، شین ژو-23 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئیں گے۔
لینڈنگ سائٹ کے مطابق، ڈونگ فینگ میں واپسی سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور یہ خلائی اسٹیشن سے خلابازوں کی بحفاظت واپسی کے استقبال کے لیے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر