کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش, ڈی ایچ اے فیز ٹو میں پانی گھروں میں داخل ہونے لگا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)اس کے علاوہ شہر کی متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔کراچی میں تیز بارش شام 4 بجے کے قریب شروع ہوئی اور تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 60 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل پر 6، یونیورسٹی روڈ پر 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اولڈ ائیرپورٹ 2 ملی میٹر، جناح ٹرمینل 2.4، نارتھ کراچی میں 11 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔سرجانی ٹاؤن 2، قائد آباد 28.5، پی اے ایف بیس مسرورپر 3.5 ملی میٹر ، اورنگی ٹاؤن 2.9 اور ناظم آباد میں11.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے معتدل سے تیز بارش رات تک جاری رہنے کا امکان ہے، رن آف کچھ اور جنوبی سندھ پر موجود مون سون کا دباؤ کمزور ہوگیا، کراچی میں 5 اور 6 ستمبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، اتوار اور پیر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث کراچی کی سڑکیں جہاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر