ڈیڈ لاک برقرار، حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر الیکشن ریفارمز کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر حکومت اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک برقرار ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیدیا۔حکومتی چیف وہپ طارق فضل چودھری اور اپوزیشن چیف وہپ عامرڈوگر کے درمیان تیسری ملاقات ہوئی اور اس دوران انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا، انتخابی اصلاحات کمیٹی امور پر اتفاق نہ ہوسکا۔عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تاحال انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، قیادت کی منظوری کے بغیر پارلیمانی کمیٹی کیلئے ازخود نام دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کا کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ پہلے ہی مسترد کر چکی، وہ واضح کرے کمیٹی میں شامل ہونا ہے یا نہیں، ان کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے ۔وفاقی وزیرنے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے سے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے، لگتا ہے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر سنجیدہ نہیں، پی ٹی آئی کے رو یئے کی وجہ سے کمیٹی کی تشکیل غیر معینہ مدت تک موخر نہیں کر سکتے۔



  تازہ ترین   
دنیا میں جہاں سے حملہ کیا جائے گا وہیں جواب دیں گے، ایرانی فوج کی وارننگ
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد نے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع
ایرانی کی شرائط تسلیم ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف
اردوان کی یونانی صدر سے ملاقات، بحیرہ ایجیئن کو امن کا سمندر بنانے کے عزم کا اظہار
پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹر ویز متعدد مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
نیتن یاہو کی گادی آئزنکوٹ کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش، خود متبادل وزیراعظم بننے پر آمادگی ظاہر کر دی
ایران کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے اوپر دشمن کا جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر