دھرمیندر نے جب پہلی بار ہیما مالنی کو دیکھا تو کیا کہا؟

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کی مشہور و معروف جوڑی دھرمیندر اور ہیما مالنی شادی سے تقریباً 10 سال پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، یہی نہیں اداکار جوڑی نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام بھی کیا تھا۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب دھرمیندر نے ہیما کو پہلی بار دیکھا تو انھیں وہ خاصی خوبصورت لگی تھیں۔اداکارہ ہیما مالنی نے 2017 میں شائع ہونے والی اپنی بائیوگرافی ہیمامالنی: بیونڈ دی ڈریم گرل (Hema Malini: Beyond the Dream) میں اپنے شوہر اور اداکار دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا ذکر کیا ہے، وہ لکھتی ہیں دھرمیندر کی ان سے پہلی ملاقات کے اے عباس کی فلم’ آسمان محل ‘کے پریمیئر پر ہوئی۔ہیماکے مطابق، انہیں یاد ہے کہ پروڈیوسر اور مینٹور بی اننتھسوامی نے ان کی والدہ سے کہا تھا کہ ہیما کو شہرت کے لیے بڑی فلموں کے پریمیئر میں شرکت کرنی چاہیے۔اداکارہ نے اپنی بائیو میں لکھا ہے کہ انھوں نے اسی دوران اپنی پہلی فلم مکمل کی تھی اور انھیں نہیں پتا تھا کہ پریمیئر شوز کیا ہوتے ہیں، فلم کے انٹرویل کے دوران انھوں نے چند فنکاروں اور پروڈیوسر کو اسٹیج پر بلایا اور ان سے فیڈ بیک مانگا (اور ایسا ہر فلم کے پریمیئر میں ہواکرتا تھا) لیکن جب انھیں اسٹیج پر بلایا گیا تو وہ اکیلی گئیں، ہیما کے مطابق انھیں یاد ہے کہ وہ اس وقت بہت شرمیلی ہوا کرتی تھیں۔اداکار ہ نے اپنی بائیو گرافی میں دھرمیندر سے ہونے والی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ جب وہ اسٹیج کی طرف جا رہی تھیں تو انھوں نے دھرمیندر کو ششی کپور سے پنجابی میں کہتے سنا کہ ’کُڑی بڑی چنگی ہے‘(لڑکی بہت خوبصورت ہے) لیکن انھوں نے نظر انداز کیا۔ بعدازاں انہیں راج کپور ڈریم گرل کے طور پر متعارف کروایا گیا، اس وقت دھرم جی اور ششی کپور کے ساتھ اسٹیج شیئر کرتے ہوئے وہ خاصی گھبرائی ہوئی تھی۔ہیما اور دھرمیندر کی شادی واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دھرمیندر 1970 کی دہائی میں اسکرین پر بالی وڈ کی سب سے مشہور جوڑی سمجھے جاتے تھے اور انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں شعلے، سیتا اور گیتا، دل لگی اور ڈریم گرل شامل ہیں۔1975 میں فلم شعلے میں دھرمیندر کے مدِ مقابل کام کرتے ہوئے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے والی یہ جوڑی 1980میں شادی کے بندھن میں بندھی۔

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر