لیبیا کے قریب کشتی حادثہ،35پاکستانی لاپتہ:جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی:لواحقین

پشاور ،طرابلس،صوفیہ(نیشنل ٹائمز)باجوڑ کے 35نوجوان بہتر مستقبل اور روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں لاپتا ہوگئے ۔لواحقین کا کہنا ہے پیاروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ایجنٹ کے ذریعے ملی، ایجنٹ نے گزشتہ روز بتایا لیبیا میں کشتی کو 21 نومبر کو حادثہ پیش آیا تھا، سمندر سے اب تک کسی کی لاش نہیں نکالی جاسکی ہے ۔ضلع انتظامیہ باجوڑ کے مطابق افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم و سوگ کی فضا چھا گئی جبکہ متاثرہ خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔ انتظامیہ باجوڑ کے مطابق نوجوان غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ سمندری سفر کے دوران کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں لاپتا ہونے والے 35 نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ ادھر تحصیل ماموند کے علاقے نختر میں 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر حادثے میں متاثر ہونے والے نوجوانوں کی تصاویر بھی زیر گردشِ ہیں۔ متاثرہ خاندانوں نے تصدیق کی کہ کچھ خاندانوں کو جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی اطلاع ایجنٹ نے دی۔ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ غیر قانونی طریقوں سے یورپی ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے ۔یہ سانحہ بے روزگاری، معاشی مشکلات اور بہتر مستقبل کی تلاش میں نوجوانوں کی غیر محفوظ راستوں سے ہجرت کی ایک دردناک مثال ہے ۔ واقعے نے ایک بار پھر انسانی سمگلنگ کی روک تھام، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے بچانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کردیا ہے ۔

ادھر لیبیا کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے ٹیم تحقیقات کیلئے باجوڑ پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، ایف آئی اے کی ٹیم لیبیا بھجوانے والے ایجنٹس کے خلاف تحقیقات کرے گی کہ کس ایئر پورٹ سے افراد بیرون ملک گئے ؟۔ ٹیم لواحقین سے ملاقات کرے گی۔ لاپتا 35افراد میں وزیراعظم کے مشیر ایم این اے مبارک زیب کے چچا زاد بھائی بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے کوائف اور سفری دستاویزات پر حکام سے رابطہ کر لیا۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا کے نوجوان روزگار نہ ملنے پر سمندروں میں جانیں گنوا رہے ہیں۔ بے امنی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبورکیا ۔ نوجوانوں کو اپنے وطن میں باعزت روزگار اور بہتر مستقبل میسر نہیں۔ایمل ولی نے مطالبہ کیا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ۔ادھر بلغاریہ کے سرحدی محافظوں نے بحیرہ اسود میں ترکیہ کی سرحد کے قریب ربڑ کی کشتی کے ذریعے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 35 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد میں اکثریت پاکستانی اور افغان شہریوں کی ہے ۔ تمام افراد کی حالت بہتر ہے اور انہیں مزید تحقیقات کیلئے حراست میں لے لیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر