عمران خان کے مقدمات کی لائیو سٹریمنگ ضروری :شیخ وقاص

لاہور(نیشنل ٹائمز)تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقدمات کی لائیو سٹریمنگ ضروری ہے اور ایسا ہونا بھی چاہیے ۔ یہ پاکستان میں پہلی بار نہیں ہو رہا، ہم نے کوئی غیر معمولی درخواست نہیں دی۔ سپریم کورٹ میں بھی مقدمات کی لائیو سٹریمنگ ہوتی رہی ہے ۔پروگرام ‘‘دنیا مہربخاری کے ساتھ’’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شفافیت اور انصاف ہو۔ عدالت میں کیا ہو رہا ہے ، عوام کو بھی یہ دیکھنا چاہیے ۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان کو کس معاملے میں اور کہاں سے پھنسایا گیا ہے ۔نئے صوبوں سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عمران خان کا اس حوالے سے واضح پیغام آ چکا ہے ۔ اس معاملے پر بحث پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کی گئی ہے ۔ کمیٹی کے دو تین اجلاس ہوں گے ، جن میں سفارشات مرتب کرکے عمران خان کو بھجوائی جائیں گی۔ عمران خان نے کبھی نئے صوبوں کی مخالفت نہیں کی، تاہم تحریک انصاف سندھ کی تقسیم کے حق میں نہیں ہے ۔

اس معاملے میں تحریک انصاف سندھ کے عوام کی رائے کو مدنظر رکھے گی۔ اسد قیصر مولانا فضل الرحمن سے رابطے میں ہیں۔ مولانا سے جو بھی بات ہوتی ہے ، اسد قیصر انہیں آگاہ کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو ایک طرف وزیراعظم کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف عمران خان سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی بات کر رہے ہیں، جو ان کی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ جب بھی بلاول بھٹو نے عمران خان کی صحت سے متعلق بات کی، ہم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کوئی بھی شخص عمران خان کی صحت کے حق میں اور ان کی ناحق اسیری کے خلاف بات کرے گا تو ہم اس کے مشکور ہوں گے ۔ بلاول بھٹو باتیں تو کرتے ہیں، لیکن خیبرپختونخوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی ہمارے لوگوں کو گرفتار کروا رہے ہیں۔ اگر بلاول بھٹو واقعی عمران خان سے تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ ہیں تو انہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ، خیبرپختونخوا سے اپنے گورنر کو فارغ کریں اور نشستیں سرنڈر کریں۔سہیل آفریدی کے بارے میں ابھی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے اور انہیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر