بنگلہ دیش:گارمنٹس مزدوروں کی اجرت میں 36فیصد اضافہ

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز)بنگلہ دیش میں گارمنٹس مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 36 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے بعد کئی ہفتوں سے جاری احتجاج ختم ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق فیکٹری مالکان اور مزدور نمائندوں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اتفاق رائے ہوا۔ مزدور اکتوبر سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے ، احتجاج کے باعث کاروبار کو کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ مزدور نمائندوں نے اضافے پر مکمل اطمینان نہ ہونے کے باوجود اسے قبول کرتے ہوئے کارکنوں سے فیکٹریوں میں واپس آنے کی اپیل کی ہے تاہم بدھ کو دارالحکومت ڈھاکہ کے نواحی صنعتی علاقے غازی پور میں احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔



  تازہ ترین   
ترک صدر نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
تقسیم نہیں چاہتے، صرف صوبہ جنوبی پنجاب کی حد تک بات ہو سکتی ہے: بلاول بھٹو
صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
اتحادی افواج کا یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ
سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر