امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں مسلط کردہ جنگوں کے باوجود امریکا اور اسرائیل اپنے مقاصد میں ناکام رہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے گزشتہ دو برسوں کے دوران مسلط کردہ 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں میں ایران کو غیر مشروط طور پر جھکانے، حکومت کی تبدیلی اور ملک کو تقسیم کرنے کی ہر ممکن سازش کی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی قوم کی مزاحمت اور جوابی کارروائیوں کے سامنے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور ان کا مطالبہ غیر مشروط ہتھیار ڈالنے سے تبدیل ہو کر غیر مشروط مذاکرات اور سفارت کاری پر آ گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے یورپی اور بعض علاقائی ممالک کی جانب سے امریکی طیاروں کو فضائی اڈے فراہم کرنے اور ایران مخالف پابندیوں میں شامل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سب کے باوجود کوئی بھی طاقت ایرانی قوم کو شکست نہیں دے سکی۔

انہوں نے ملکی معاشی خودمختاری کے استحکام کے لئے سفارت کاری سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات و سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر