چین سنگاپور کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی تجدید کے مذاکرات تیز کرنے کے لیے تیار ہے، چینی وزیراعظم

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ چین سنگاپور کے ساتھ مل کر چین-سنگاپور آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) 4.0 پر مذاکرات تیز کرنے اور اعلیٰ سطح پر دوطرفہ کھلے ماحول کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
لی نے بیجنگ میں سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ چین سنگاپور کے ساتھ تزویراتی روابط کو مضبوط بنانے، سیاسی باہمی اعتماد مستحکم کرنے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات سے متعلق مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور عملی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
لی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی ہمہ جہت اعلیٰ معیار کی شراکت داری میں مزید کامیابیوں کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنانا چاہیے۔
لی نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ صنعتی انضمام مزید مضبوط بنائیں، حکومتی سطح پر دوطرفہ تعاون کے بڑے منصوبوں کو جدید بنائیں اور مصنوعی ذہانت، صاف توانائی، روابط اور مالیات جیسے شعبوں میں تعاون گہرا کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی ترقی میں نئی روح پھونکنے کے لیے نئی بین الاقوامی زمینی و سمندری تجارتی راہداری کی تعمیر بھی آگے بڑھانی چاہیے۔
انہوں نے اس با ت کا ذکر کیا کہ چین اور سنگاپور سماجی نظم و نسق کے حوالے سے یکساں نقطہ نظر رکھتے ہیں اور انہیں بہت سے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔ لی نے بڑھتی عمر کی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے، متوازن ترقی کو فروغ دینے اور عوامی خدمات بہتر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل پر بھی زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو سیاحت، ثقافت اور نوجوانوں کے تبادلوں جیسے شعبوں میں عوامی اور ثقافتی تعاون کو بھی وسعت دینی چاہیے۔
لی نے کہا کہ چین اور سنگاپور کو اقوام متحدہ، ایشیا بحر الکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) اور دیگر متعلقہ فورمز کے تحت قریبی ہم آہنگی و تعاون مضبوط بنانے، علاقائی اقتصادی انضمام بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے، کھلی عالمی معیشت کی تشکیل کو فروغ دینے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کی پاسداری اور اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
لی نے کہا کہ چین آئندہ سال جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی اپنی باری کی صدارت سنبھالنے کے لیے سنگاپور کی حمایت کرتا ہے اور چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے 3.0 اپ گریڈ پروٹوکول پر مؤثر طریقے سے عمل درآمد کرنے کے لیے تمام فریقوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر سنگاپور کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
وونگ نے شین زین میں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارک باد دی۔
انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور چین نے گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران باہمی گہرے اعتماد پر مبنی مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر