لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر برقرار

لاہور(نیشنل ٹائمز)صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہے ، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ ٹو میں فضائی آلودگی کا انڈیکس انتہائی تشویشناک سطح 920 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 700 جبکہ عسکری 10 میں 275 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور کا اے کیو آئی 525، گوجرانوالہ میں 435، فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس 415 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے ، جبکہ سرگودھا میں 404 اور ملتان کا اے کیو آئی 274 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، بارش اور تیز ہوائیں نہ چلنے کے باعث فضائی آلودگی میں کمی کے امکانات معدوم ہیں، موسم خشک رہنے اور ہوا کی رفتار کم ہونے سے لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

قومی ادارہ صحت نے متعدی بیماریوں میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا ہے ، موسمی فلو، سانس اور دل کے امراض میں اضافے کا خدشہ ہے ۔علاوہ ازیں سکردو اور گردونواح میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی متاثر کرنا شروع کر دیئے ، شہری علاقوں میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے سے درختوں اور پتوں پر برف کی سفید تہہ جم گئی، کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھنے لگی ہے ۔ بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی لہر برقرار ہے۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دشمن ایران کو طویل اور تھکا دینے والی کشمکش میں دھکیلنا چاہتا ہے: باقر قالیباف
ایران نے خطے میں جغرافیائی و سیاسی مفادات کو اپنی ’’سرخ لکیر‘‘ قرار دیدیا
وزیراعظم کا دورہ روس، 12 سے 14 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں: پاکستانی سفیر
امریکا اور اسرائیل مسلط کردہ جنگوں کے باوجود اپنے مقاصد میں ناکام رہے: عباس عراقچی
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
غریب، محنت کش خاندانوں کو گھر فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے: شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر