وزیراعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک):وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی ۔ اتھارٹی کا مقصد ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ اور اہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔اتھارٹی لائسنس اجرا، درآمد، ملک میں پیداوار کی اجازت دینے کی مجاز ہوگی۔ اتھارٹی ڈرونز پیداوار، آپریشنز، ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ذمہ دار ہوگی۔اتھارٹی کو جرمانے، سزا، لائسنس تنسیخ،قانونی چارہ جوئی کا اختیار حاصل ہوگا۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اتھارٹی کے سربراہ ہوں گے۔دیگر ارکان میں ایئر فورس، سی اے اے، دفاعی پیداوار کے حکام شامل ہوں گے۔داخلہ، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام بھی ارکان میں شامل ہوں گے۔وفاقی اکائیوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے 1،1 نمائندہ شامل ہوگا۔شعبے کے 3 ماہرین بھی اتھارٹی کاحصہ ہوں گےمنظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کمرشل، ایگریکلچر، پرامن مقاصد میں لانا وقت کی ضرورت ہے اتھارٹی سے ٹیکنالوجی سے متعلق قانون نہ ہونے کا خلا پر کیا جاسکے گا۔اتھارٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ، پیداوار میں اہم کردار ادا کرے گی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ڈرون سے وسائل کا مؤثر استعمال، سروس ڈلیوری بہتری میں مدد ملے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ اتھارٹی سے متعلق قانون سازی کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائےکابینہ کی منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر