پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی

لاہور(نیشنل ٹائمز) ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ترقی اور حکومتی خدمات کی بہتر فراہمی کیلئے نئے صوبوں کے قیام کے حامی شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، سروے میں شہریوں نے اظہارِ خیال کیا ہے کہ اس اقدام سے طرزِ حکمرانی بہتر بنانے، ترقیاتی عمل تیز کرنے اور سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ اس پس منظر میں زور پکڑ رہا ہے کہ بڑے صوبائی انتظامی ڈھانچے دور دراز اضلاع اور چھوٹی آبادیوں کی ضروریات پوری کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

میریڈین نیشنل بیرومیٹر 2026 کے نام سے کیے گئے سروے میں، جس کا انعقاد میریڈین اینالیٹکس نے 5 ہزار شہریوں کے درمیان کیا، انکشاف ہوا ہے کہ 77 فیصد پاکستانی اضافی صوبوں کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ نومبر 2022ء کے مقابلے میں یہ شرح 23 فیصد پوائنٹس بڑھ گئی ہے۔

سروے کے مطابق 2022ء میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت 54 فیصد تھی، جو 2024ء میں بڑھ کر 66 فیصد ہوگئی اور تازہ ترین سروے میں 77 فیصد تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر