پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے معدنی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوسرے روز بھی سرمایہ کاروں نے فورم میں بھرپور شرکت کی، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی فورم میں شریک ہیں۔

فورم میں غیر ملکی مندوبین نے اپنے خطابات میں پاکستان کے معدنی منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

معدنی شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں: علی پرویز ملک

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ معدنی شعبے کی ترقی کے لئے روڈ روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے، چاغی اور گوادر کے درمیان انفراسٹرکچر کی تعمیر جاری ہے، معدنی شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل تک آسان رسائی کیلئے روڈ نیٹ ورک کو مضبوط کیا جا رہا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے معدنی شعبے میں ترقی کو نئی رفتار ملے گی، نجی شعبے کے اشتراک سے معدنی وسائل کے بہتر استعمال کی کوشش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے نجی شعبے کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، معدنی شعبے کیلئے ڈیجیٹل میپنگ پر توجہ مرکوز ہے، ڈیجیٹل میپنگ سے معدنی وسائل کی درست نشاندہی ممکن ہوگی۔

حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے: جام کمال

اس کے علاوہ وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے، 90 سے زائد ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کی تفصیلات آن لائن پورٹل پر دستیاب ہیں، نئے کاروبار اور ایس ایم ایز ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت ٹیرف رعایتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹل کے ذریعے درآمد کنندگان ایچ ایس کوڈز اور ڈیوٹی میں دستیاب رعایتیں معلوم کر سکتے ہیں، ٹیرف کمی و ڈیوٹی ڈھانچے میں سہولت سے ٹیکنالوجی و مصنوعات کی درآمد کی لاگت کم ہوگی، حکومتی اقدامات سے پاکستان میں کاروباری اداروں کو مسابقتی برتری حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اہم معدنیات جدید ٹیکنالوجی کی بنیادی ضرورت ہیں، اے آئی، بجلی پیداوار، ڈیٹا سینٹرز اور قابل تجدید توانائی کیلئے اہم معدنیات ضروری ہیں، سولر پینلز، جیٹ انجن، دفاعی اور طبی شعبے بھی اہم معدنیات پر انحصار کرتے ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ معدنیات کے شعبے میں شراکت داروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ضروری ہے، کان کنی، پروسیسنگ اور استعمال کے مراحل ایک دوسرے سے مختلف ہیں، پہلے کان کنی، پھر سمیلٹنگ، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے مراحل مکمل کرنا اہم ہے، معدنیات سے نایاب زمینی عناصر کے حصول کیلئے پوری ویلیو چین پر کام کرنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر