یروشلم(شِنہوا) فلسطینی طبی حکام کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع ناصر اسپتال پر جمعرات کی صبح سویرے اسرائیلی حملے میں کم از کم 6 فلسطینی جاں بحق اور 20 دیگر زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے کہا ہے کہ اس حملے میں حماس کے ایک سینئر جنگجو اور تنظیم کے مسلح ونگ کے دیگر ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں خان یونس کے ناصر اسپتال کا سرجیکل شعبہ متاثر ہوا اور اسے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ غزہ کی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں ایک سرجن بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فوج اور شِن بیت سکیو رٹی ایجنسی نے مشترکہ بیان میں حماس پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسپتال کو کمانڈ سینٹر، اسلحہ ذخیرہ کرنے کی جگہ اور تفتیشی مرکز کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔
یہ حملہ غزہ میں اکتوبر 2025 میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود کیا گیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 74 ہزار 653 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 6 افراد جاں بحق



