چین کے ساتھ مستحکم ، تعمیری تعلقات کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، امریکی حکام و ماہرین

نیویارک(شِنہوا) امریکہ-چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی (این سی یو ایس سی آر) کے قیام کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر 2026 کے گالا ڈنر میں کاروباری اور سفارتی رہنماؤں نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے اور مستحکم و تعمیری تعلقات برقرار رکھنے کے لیے مسلسل رابطے اور بات چیت انتہائی اہم ہیں۔
نیویارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک ہی سال کے دوران دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان باہمی دوروں کی تاریخی تعداد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پھنگ نے ’’باہمی احترام اور دونوں ممالک کے عوام کے اہم مفادات پر مبنی دوستی قائم کی ہے۔‘‘
بیسنٹ نے بتایا کہ دونوں ممالک مصنوعی ذہانت کے حوالے سے ایک نئے مذاکراتی عمل کا آغاز کر رہے ہیں، جس کا مقصد مشترکہ خطرات سے تحفظ اور دونوں نظاموں کے درمیان غلط فہمیوں کو روکنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے امریکہ اور چین دونوں کی معیشتیں مزید مضبوط ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔
این سی یو ایس سی آر کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین ایون گرین برگ نے کہا کہ ’’مقابلہ اور مخاصمت امریکہ اور چین کے تعلقات کا حصہ ہیں، لیکن انہیں ان تعلقات کی واحد پہچان نہیں بننا چاہیے، خصوصاً ایسے دور میں جب دنیا تکنیکی انقلاب اور گہرے عالمی باہمی انحصار سے گزر رہی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ ’’دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے باہمی تعلقات کے لیے ایک نئے تصور کی ضرورت ہے۔‘‘
این سی یو ایس سی آر کے سبکدوش ہونے والے صدر اسٹیفن اے اورلنس نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں امریکہ اور چین کے بہتر تعلقات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم رہیں گے۔
اورلنس طویل عرصے سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ اس سال کے گالا ڈنرکے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
ان کی جگہ سارہ بیران نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جنہوں نے اپنے 23 سالہ سفارتی کیریئر کے دوران امریکہ اور چین کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں نے کبھی بھی اختلافات کوحل کرنے اور جہاں ممکن ہو، مشترکہ بنیاد تلاش کرنے کے لیے رابطے کی اہمیت پر یقین رکھنا نہیں چھوڑا۔‘‘
بیران نے کہا ’’اور یہی بنیادی طور پر این سی یو ایس سی آر کا مشن ہے۔‘‘



  تازہ ترین   
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر