جرمن کمپنی کا معدنی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)جرمن کمپنی ڈوئچے مونٹان ٹیکنالوجی (ڈی ایم ٹی) کے منیجنگ ڈائریکٹر جینز پیٹر لکس نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپ کے درمیان معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی اور ویلیو چینز کی ترقی میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے ذریعے دونوں خطوں کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون کو عملی شکل دینا چاہتے ہیں۔ ڈی ایم ٹی کو معدنیات کی تلاش، کان کنی سے متعلق مشاورت اور انجینئرنگ میں بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے ۔ کمپنی پاکستان کے اہم ریکوڈک منصوبے کی معاونت بھی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے ، جدید مہارت اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔ پاکستانی معدنی وسائل کو ترقی دے کر عالمی منڈیوں تک رسائی اور بین الاقوامی ویلیو چینز کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) معدنی شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے لیے سہولت کاری کر رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
مستونگ: دہشتگردوں کا بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر