نئی آٹو پالیسی سے 17.7ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ نئی آٹو پالیسی سے 17.7ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت متوقع ہے ، پانچ سال میں 6 ارب ڈالر کی گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی 2026-2031 کے تحت پاکستان کی گاڑیوں کی صنعت کو محض اسمبلنگ کے بجائے مقامی پیداوار اور برآمدات پر مبنی شعبے میں تبدیل کیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت مقامی تیاری (لوکلائزیشن)لازمی ہوگی جبکہ مقررہ کم از کم مقامی ویلیو ایڈیشن کی شرائط پوری نہ کرنے پر متعلقہ درآمد شدہ پرزہ جات (CKD)پر اگلے مالی سال میں کسٹمز ڈیوٹی میں اضافی تین فیصد پوائنٹس کا اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں تقریباً 2200 آٹو پارٹس مینوفیکچررز کام کر رہے ہیں جن کی ترقی کے لیے 2.1 ارب روپے کا وینڈر اپ گریڈیشن اینڈ ٹیکنالوجی ٹرانسفر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس کے تحت جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور بین الاقوامی معیار کے سرٹیفکیشن میں معاونت فراہم کی جائے گی۔مشیر صنعت نے بتایا کہ پالیسی کے تحت 2026 سے 2031 تک تقریباً 6 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں 3.29 ارب ڈالر آٹو پارٹس اور 2.72 ارب ڈالر گاڑیوں کی برآمدات سے حاصل کرنے کا تخمینہ ہے ۔



  تازہ ترین   
خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ملک میں پراسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا ہوگا، وزیراعظم
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
پاکستان منرلز فورم: غیر ملکی سرمایہ کاروں کا معدنی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ای سی او اجلاس پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع جاری
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
گلگت سے یاسین جانے والی گاڑی دریا میں جاگری، 10 مسافر جاں بحق، 3 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر