برسلز(نیشنل ٹائمز)یورپی یونین نے آن لائن صارفین کو دھوکا دہی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی غیر ضروری سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ،
جس کے تحت سوشل میڈیا پر اشتہارات، انفلوئنسر مارکیٹنگ اور صارفین کو راغب کرنے والے فیچرز پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔مجوزہ قانون کو ڈیجیٹل فیئرنیس ایکٹ کا نام دیا گیا ہے ، جس کے تحت انفلوئنسرز کو تجارتی تشہیر والی پوسٹس پر واضح طور پر اشتہار کی نشاندہی کرنا ہوگی۔قانون کی خلاف ورزی پر بڑی کمپنیوں کو سالانہ کاروبار کے 6 فیصد تک جرمانہ ہوسکے گا۔



