نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زہریلی دھند کے باعث فضائی آلودگی اس قدر بڑھ گئی کہ سرکاری ایئر کوالٹی مانیٹربھی آلودگی کی شدت ریکارڈ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ حکام کے مطابق آلودگی کی سطح عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ یومیہ حد سے 66 گنا زیادہ رہی۔ یہ صورتحال دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے بعد پیدا ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے آلودگی کی اصل شدت چھپانے کے لیے کئی گھنٹوں تک مانیٹرنگ سٹیشنز کی ریڈنگ غائب رکھی۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس رہنماؤں نے حکومتی اعدادوشمار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ تاہم مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے دانستہ اعدادوشمار چھپانے کے الزام کو مسترد کردیا۔
نئی دہلی:خطرناک فضائی آلودگی،ایئر کوالٹی مانیٹر بھی ناکام



