ہسپتالوں میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زائد ٹائم نہ دیا جائے:مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ہسپتال کوہدایت کی ہے کہ انجیو پلاسٹی کیلئے کسی بھی مریض کو 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دیاجائے ،وزیر اعلٰی نے جہلم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں کیتھ لیب پراجیکٹ کا افتتاح کیا، کیتھ لیب میں وارڈ،سیمی موڈ یلر،آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا،انہوں نے کیتھ لیب کے سٹور میں ادویات اور انجکشن وغیر ہ کامعیار اور ایکسپائری چیک کی،کنسول روم سے لائیو انجیوگرافی کا مشاہدہ کیا اور کیتھ لیب میں انجیوپلاسٹی کے بعد رو بہ صحت مریضوں کی عیادت کی، دبئی سے آنے والے ایک ڈرائیور شہزاد نوید نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دل کی تکلیف ہونے پر دبئی سے مفت علاج کیلئے پاکستان آیا، کئی سال بعد آیاتوپاکستان پہلے جیسا نہیں لگ رہا بہت بہتر ہے ۔ فیصل آباد میں انجیو پلاسٹی کا ایک ہفتے بعد کاٹائم ملا، بہن کے کہنے پر جہلم آیا، فوری انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر ہسپتال میں انجیو پلاسٹی کیلئے 24گھنٹے سے زیادہ ٹائم نہ دینے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ نے کہا میری کوشش ہے کہ پنجاب کے کسی بھی ہسپتال میں انجیوپلاسٹی کے لیے مریض کو انتظار نہ کرنا پڑے ،گھر کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات ہر شہری کا حق ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب جہلم میں زاہدہ بی بی کو نئے گھر کی مبارکباد دینے پہنچ گئیں، جہلم کے علاقے نیو آبادی اسلام پورہ کی زاہدہ بی بی نے اپنی چھت،اپنا گھر سکیم لون سے چارمرلہ مکان بنایا، مریم نواز نے زاہد ہ بی بی اور ان کی فیملی کے ساتھ ملکر گھرکا باقاعدہ افتتاح کیا اور فیملی سے ملاقات کی،اس موقع پر خاتون آبدیدہ ہوگئیں، وزیراعلیٰ نے شفقت کا اظہار کیا اور قائد نواز شریف کا سلام بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو ساگ اور آلو کا سالن پیش کیا گیا جو انہوں نے رغبت سے کھایا اور تعریف کی،دیسی آٹے کی خستہ روٹی بھی پسند کی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم میں جمنیزیم ،سپورٹس کمپلیکس بحالی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا ۔ 



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر