پنجشیر میں طالبان اور مزاحمتی فورس کا ایکدوسرے کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغانستان کی وادی پنجشیر میں طالبان اور احمد مسعود کی مزاحمتی فورس کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا ہے، جنگجوؤں نے پنجشیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔دوسری جانب مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے اور وادی کے داخلی علاقے ضلع شتل میں قبضے کے لیے طالبان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے اس وقت سے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ پنجشیر وادی کا چاروں طرف سے گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے تاہم باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی احمد شاہ مسعود کے بیٹے اور مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر طالبان اپنی حکومت میں افغانستان کے تمام نسلی گروہوں کو شامل کرتے ہیں تو ہم ان کی حکومت کو تسلیم کر لیں گے۔

 



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر