روس، یوکرین ابوظہبی مذاکرات قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے ساتھ مکمل، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

ابوظہبی (شِنہوا) روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں اختتام پذیر ہو گئے۔ مذاکرات کے دوران روس اور یوکرین بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر متفق ہو گئے۔
یوکرین بحران سے متعلق مذاکرات میں روسی وفد کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات کا جلد اعلان کیا جائے گا جبکہ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ وفود نے انسانی ہمدردی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ امریکی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں یورپ کی سلامتی کے مستقبل کا معاملہ مرکزی اہمیت کا حامل رہا۔
میڈنسکی نے مزید کہا کہ فریقین نے بعض امور پر اتفاق رائے حاصل کیا ہے، تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
انہوں نے مذاکرات کے موجودہ مرحلے میں جنگ کے بعد کے سکیورٹی انتظامات پر بات چیت کی ضرورت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین تنازع نے یورپ کے موجودہ سلامتی کے نظام کی خامیوں کو بے نقاب کیا ہے۔
میڈنسکی نے ایسے منصفانہ سکیورٹی نظام کے قیام پر زور دیا جس میں تمام ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔
دوسری جانب امریکی مذاکراتی ٹیم کے رکن جیرڈ کشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ مذاکرات کے مثبت نتائج میں سے ایک ہے، جبکہ تبادلے میں شامل قیدیوں کی حتمی تعداد کا تعین جمعرات کو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف یوکرین تنازع کے خاتمے سے متعلق مزید بات چیت کے لئے ماسکو جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کشنر نے کہا کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن جنگ کے خاتمے کے لئے امریکی مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں تو وہ دونوں ماسکو میں پیش رفت کے لئے بات چیت کریں گے، جس کے بعد ان کی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات ہوگی۔
کشنر نے مزید کہا کہ روس کو بھی اپنے سکیورٹی خدشات لاحق ہیں اور اس سے کشیدگی کم کرنے کے لئے تجاویز پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو اور یورپی ممالک بھی مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے اور یورپی نمائندوں کو ابوظہبی میں ہونے والی بات چیت میں شامل کیا گیا ہے۔
سہ فریقی مذاکرات کا یہ تازہ دور دو روز تک جاری رہا اور فروری کے بعد تینوں ممالک کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر