یو اے ای کے صحرا سے چین کی درآمدی نمائش تک، اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر چینی منڈی میں جگہ بنانے کا خواہاں

ابوظہبی (شِنہوا) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر العین کے مضافات میں واقع العین فارمز میں اونٹنیاں ایک ایک کرکے دودھ دوہنے کے مخصوص حصے میں داخل ہوتی ہیں، جہاں صحرائی علاقوں کی قدیم روایت جدید غذائی مصنوعات کی تیاری کے عمل کا حصہ بن چکی ہے۔
اونٹنی کے دودھ کو پہلے جانچا جاتا ہے، پھر اسے جراثیم سے پاک کرنے کے لئے مخصوص درجہ حرارت پر گرم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دودھ کو گاڑھا کرکے پاؤڈر کی شکل دی جاتی ہے جس سے اسے تازہ دودھ کے مقابلے میں طویل عرصے تک محفوظ رکھنا اور دور دراز علاقوں تک پہنچانا آسان ہو جاتا ہے۔ کیملیٹ برانڈ کے نام سے فروخت ہونے والا یہ پاؤڈر شنگھائی میں منعقدہ 9 ویں بین الاقوامی برآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں یو اے ای کے قومی پویلین میں پیش کیا گیا ہے۔
العین فارمز میں برآمدات کے شعبے کے نائب صدر سیف برزغ نے کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ اس نمائش کے ذریعے زیادہ سے زیادہ چینی خریدار اور صارفین یو اے ای میں اونٹ پالنے کی روایات، جدید طریقہ پیداوار اور اونٹنی کے دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کے بارے میں آگاہ ہوں گے۔
فارم میں دودھ دوہنے کا روایتی دستی طریقہ اب خودکار نظام میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اونٹنیوں کی صحت، دودھ کے معیار اور فارم کی کارکردگی پر ہر وقت نظر رکھی جاتی ہے۔ ہر اونٹنی کے گلے میں الیکٹرانک شناختی ٹیگ ہوتا ہے۔ جب وہ دودھ دوہنے کے مخصوص سٹیشن میں داخل ہوتی ہے تو مشین اس ٹیگ کو پڑھ کر اس کی شناخت اور دودھ کی مقدار سمیت دیگر معلومات ریکارڈ کر لیتی ہے۔
ملازمین ان معلومات کی مدد سے ہر اونٹنی کی نگرانی کرتے ہیں اور اس کی صحت یا دودھ کی پیداوار میں کسی غیر معمولی تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اس طرح دودھ کے ہر بیچ کا ریکارڈ ابتدا ہی سے محفوظ کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ دودھ کس اونٹنی سے حاصل کیا گیا ہے۔
پروسیسنگ پلانٹ کے اندر سٹیل کے پائپ مختلف ٹینکوں، دودھ کو جراثیم سے پاک کرنے والی مشینوں اور پیداواری حصوں کو آپس میں منسلک کرتے ہیں۔ وہاں کام کرنے والے ملازمین حفاظتی لباس، ماسک اور سر ڈھانپنے والی ٹوپیاں پہنتے ہیں۔
تازہ دودھ کی آمد اور نمونے لینے سے لے کر اسے جراثیم سے پاک کرنے، ٹھنڈا کرنے اور مزید پروسیسنگ تک زیادہ تر کام بند نظام کے تحت کیا جاتا ہے تاکہ دودھ میں آلودگی شامل ہونے کے خطرے کو کم کیا جا سکے۔
اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر تیار کرنے کے مرحلے میں دودھ کو پہلے گاڑھا کیا جاتا ہے اور پھر خشک کرکے پاؤڈر کی شکل دی جاتی ہے۔ تیار شدہ پاؤڈر کو مختلف معیار کے مطابق جانچا جاتا ہے، جس کے بعد اسے مختلف سائز کے ڈبوں میں بھر کر سیل کر دیا جاتا ہے اور ترسیل کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔
تازہ اونٹنی کے دودھ کے برعکس جسے مسلسل ٹھنڈا رکھنا ضروری ہوتا ہے، پاؤڈر کی صورت میں دودھ زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے اور اسے سرحد پار منتقل کرنا بھی آسان ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ بیرون ملک کی منڈیوں کے لئے خاص طور پر موزوں ہے جہاں دودھ کو مسلسل ٹھنڈا رکھنے کا انتظام کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
العین فارمز گزشتہ چند برسوں سے اونٹنی کے دودھ کا پاؤڈر چین برآمد کر رہا ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش کے ذریعے وہ مزید خریداروں تک رسائی حاصل کرے گی، ممکنہ تقسیم کاروں سے ملاقات کرے گی اور چینی صارفین کی پسند اور ترجیحات کو بہتر طور پر سمجھ سکے گی تاکہ اس منڈی میں اپنی موجودگی کو مزید وسعت دے سکے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی ملاقات، تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو نہ بنائیں: محسن نقوی
عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے وعدے پورے کرے: وزیراعظم
یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششیں تیز، کشنر اور وٹکوف کی ماسکو میں پیوٹن سے ملاقات
کوہاٹ میں فتنہ الخوارج کا پولیس ٹیم پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 جوان شہید، 18 خوارج جہنم واصل
چینی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر گفتگو
ڈیموکریٹس کی ٹرمپ کیخلاف خفیہ اداروں میں سیاسی مداخلت اور برطرفیوں کی تحقیقات کی تیاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر