اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فورمز پر اشتراکِ عمل کے امور پر بھی بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ علاقائی ترجیحات کے حصول کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ 



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار
اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر