مخالف جماعتیں اکٹھے ہونے کے باوجود عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئیں:مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن)کے حق میں فیصلہ دے کر  خدمت کی سیاست کو سراہا ۔ مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں ، حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک اورحلقہ پی پی 203 چیچہ وطنی سے اسد حنیف کی کامیابی پر حلقے کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں ،دونوں امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ (ن)کی عوامی اعتماد اور محبت کا مظہر ہے ۔عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن)کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں مخالف جماعتیں اکٹھے ہونے کے باوجود عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئیں، یہ دھول چاٹتے رہ گئے ، ن لیگ کے مقابلے میں تمام خطرناک کالعدم تنظیمیں بشمول پی ٹی آئی نے ایک نئے نام سے الیکشن لڑا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس پر ن لیگ کے حمایتی ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کا قصور نہیں،یہ سب صدمے میں ہیں ان کے پیروں کے نیچے سے نا صرف قالین کھسک گیا ہے بلکہ پیروں تلے زمین نکل گئی ہے ۔ یہ ن لیگ حکومت کی ناکامی کا انتظار کرتے رہے اور ن لیگ اپنا قلعہ مزید مضبوط کر گئی، گوجرانوالہ میں ن کے مقابلے میں تمام خطرناک کالعدم تنظیمیں بشمول تحریک انصاف ایک نئے نام سے الیکشن لڑیں،مگر اکٹھے ہونے کے باوجود عبرت ناک شکست سے دوچار ہوئیں،یہ دھول چاٹتے رہ گئے !اللہ کا بہت شکر ہے ۔وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں کہا کہ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مریم نواز نے کہاکہ یوم اقبالؒ پرعظیم مفکر اورشاعرعلامہ اقبالؒ کی فکروبصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا۔نسل نو کے لئے شاعر مشرق کا پیغام خودی اوربیداری ہے ۔ نوجوان نسل کو فکراقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے ۔کلام اقبال ؒکوتعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے ۔ علامہ اقبال ؒ نے قوم کی سمت متعین کی اورقائداعظم ؒ درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے ۔علامہ اقبالؒ کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اورپاکستان کو سربلندکرنے کا عہد کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔آخرمیں وزیراعلیٰ نے اقبال کا شعر بھی کہا۔”ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا”-



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار
اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر