احتساب عدالت کوئٹہ ، نواب اسلم رئیسانی اور لشکری رئیسانی کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور سابق سینیٹر لشکری رئیسانی کی نیب ریفرنس سے بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ان پر بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کا الزام تھا جس سے قومی خزانہ کو 817 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ احتساب عدالت کوئٹہ کے جج اﷲ داد روشن نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ استغاثہ کے پاس کیس قائم کرنے کیلئے دلائل نہیں ہیں اور ان کے الزامات کی بنیاد نہیں، ان حالات کے تناظر میں ملزمان کے وکیل کی طرف سے دائر کی گئی درخواست قانون کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتی اور اس کو مسترد کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی اور 6 دیگر ملزمان کے خلاف 817 ملین روپے کی کرپشن کا بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس میں نیب نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اور ان کے 2 بھائیوں سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی اور عبدالنبی رئیسانی نے سرکاری عہدیداروں سے مل کر پرائیویٹ ادارے کو معاوضہ دینے کے تناظر میں غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے حاصل کئے، اس غیر قانونی اقدام سے قومی خزانہ کو 817 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزمان نے سیکشن 265۔کے سی آر پی سی کے تحت کرپشن کے مقدمہ سے بریت کی درخواست دائر کی تھی تاہم احتساب عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر