ایران کیساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہوچکی، امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔

وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا جب چاہے حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، میں تیار ہوں، امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے اور تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر ایران تنازع کا پر امن حل چاہتے ہیں، ہماری بھی یہی ترجیح ہے، ایرانی قیادت جانتی ہے اسے امریکی شرط تسلیم کرنا ہوگی، تہران جانتا ہے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا آپشن موجود نہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ ہونے کی شرط مان چکے ہیں، ایرانی کہیں گے انہیں یہ شرط قبول نہیں، لیکن وہ 100 فیصد تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ابوظہبی مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی کوپ 31 سربراہی اجلاس میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
خیبرپختونخوا:گرفتار افغان دہشتگرد کا خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف
عمران خان کا رات گئے پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، جسمانی حالت تسلی بخش قرار
اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کرنے دینگے: محسن رضائی
امریکی ایوان نمائندگان میں وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کیخلاف مواخذے کی قرارداد مسترد
پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی ڈیموکریٹس کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی: امریکی صدر
عمران خان کا پمز ہسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر