کابل(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے ذاتی محافظ کو صوبہ بغلان میں قتل کردیا گیا۔
اہلکار کی لاش افغان صوبے بغلان میں سڑک کے کنارے سے ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ قتل ہونے والے محافظ کا نام قاری نور جان احمدزئی تھا جو طیب بدری کے نام سے مشہور تھا۔افغان میڈیا کے مطابق مقتول محافظ کا تعلق صوبہ بغلان سے تھا اور وہ اپنے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے آیا ہوا تھا۔



