ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں اور بڑی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ڈیموکریٹ رہنماؤں کے مطابق ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک، وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف سٹیفن ملر اور بعض بڑی کمپنیوں کو کانگریسی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی نگرانی کمیٹی کے متوقع سربراہ رابرٹ گارشیا نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے حکومتی کارکردگی میں کردار اور وفاقی ملازمین کی برطرفیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی میں سٹیفن ملر کے کردار کی بھی تحقیقات ہوں گی، ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اقدام کے حق میں بھرپور ووٹ دیں گے۔

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے کہا ہے کہ انتظامیہ اس معاملے پر قانونی جنگ کے لئے تیار ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر