طالبان نے افغانستان میں آتے ہی مثالی امن قائم کیا، مولانا حامد الحق حقانی نے دنیا بھر سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا

پشاور(نیشنل ٹائمز)جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں آتے ہی مثالی امن قائم کیا ہم دنیا کے تمام ممالک بشمول پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں طالبان کی ریاست کو اسلامی حکومت کو فی الفور تسلیم کرکے افغان پر رحم کریں تاکہ خانہ جنگی کا دروازہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہوکر امن، محبت ،ترقی، خوشحالی کا نیا دور شروع ہو ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کی مجلس شوریٰ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیاکہ اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا سید محمدیوسف شاہ نے کی، مولانا حامد الحق نے کہا کہ مغربی دنیا طالبان پر اپنی مرضی کی جمہوریت مسلط کرنے کی کوشش نہ کریں ، افغان قوم اپنے ملک وملت کے صورت حال بہتر سمجھتی ہے ، جنگوں کے بعددنیا کو ان کی مدد کرنی چاہئے اوردشمنی اورنفرت کا باب بند ہوجاناچاہئے ،ہمار اخطہ مؤثرترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوگا دینی ، قومی ، ملی جماعتوں کو پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ ،اسلامی قانون سازی جاری وساری رکھنے کیلئے مزید اپنی جدوجہد تیز کرنا ہوگی ، جس کے لئے ملک اورقوم کی یکجہتی بہت اہم ہے،ہمیں سیاسی معاشی انتشار سے پاکستان کو ملکر نکالنا ہوگا۔
مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ پاکستان چالیس سال سے افغانستان کی مددمیں مصروف ہے ، لاکھوں مہاجرین کو جگہ دیکر ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی حکومت اوراداروں کی مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے ، مولانا حامدا لحق نے کہا: وزارت خارجہ کی سفارتی سطح پر طالبان حکومت کیلئے پالیسی اورجدوجہد قابل تحسین ہے ، اجلاس میں آزاد وجموں کشمیر حریت تحریک کے سربراہ سیدعلی گیلانی کی وفات پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا گیا ۔اوران کی وفات کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کیلئے ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔
اجلاس میں امام الشہداء ، قائد جمعیت مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کی دینی ، علمی ، جہادی اور قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیااوریہ فیصلہ کیا کہ ٢ نومبر کو پشاور میں خدمات مولانا سمیع الحق شہید رحمہ اللہ کانفرنس منعقد ہوگا، جس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام قومی قائدین ، صحافی ، تاجر برادری اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات شرکت کرینگے ۔
اجلاس میں تمام کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی اندر کنونشنوں کے انعقاد کا فیصلہ کریں ، اجلاس میں مہنگائی ، بیروزگاری اوربدامنی کی شدید مذمت کی گئی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام تر توجہ عوامی مسائل پر دیں ، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ٢ نومبر کے کانفرنس میں تمام اضلاع سے بھر پور شرکت کرینگے ۔
دورہ قائدین جمعیت علماء اسلام کے پی کے
اکتوبر ٢ بروزہفتہ : ہری پوری ۔۔۔۔ایبٹ آباد
اکتوبر ٣ بروز اتوار: مانسہرہ ۔۔۔۔بٹگرام
اکتوبر ٤ بروز پیر: شانگلہ ……بونیر
اکتوبر ٥ بروز منگل مردان ……نوشہرہ
اکتوبر ٦ بروز بدھ ہنگو……کرم
اکتوبر ٧ بروز جمعرات کرک…بنوں
اکتوبر ٨ بروز جمعہ لکی …ٹانک
اکتوبر ٩ بروز ہفتہ وانا
اکتوبر ١٠ اتوار مرانشاہ
اکتوبر ١٤ جمعرات مہمند……باجوڑ
مولانا محمد اسرائیل ،مولانا عبدالواحد مولانا سبزعلی خان، مولانا نورعالم ، مولانا عبدالحسیب حقانی مولانا عبدالحئی حقانی ، مولانا جان محمد حقانی ، مولانا محمود حقانی ، مولانا محمد عرفان ،سید محمد، ڈاکٹر محمد دراز ، مولانا فدا ، احمد شاہ حافظ ظاہر شاہ ،قاضی فتح الباری ، مولانا خلیل احمد مولانا زین الدین ، مولانا ارشد علی قریشی ، مفتی ظفرزمان حقانی ، مولانا عبدالسمیع ، رحیم اللہ خان ، مولانا انواراللہ ، مولانا حکیم محمد امین ، مولانا سراج محمد ، قاری محمد شکیل ، مولانا نعمان، مولانا اسامہ سمیع ، شیخ امین جان حافظ عبدالرفیع ، مولانا داود حقانی ، مولانا شفیع اللہ ، مولانا عبدالواحد کرک ، مولانا قاری ابوذ ر حقانی ، مولانا عتیق الرحمن ، مفتی شہزاد، حافظ ایوب ڈیروی ، حاجی نورحبیب شامل تھے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر