اقبال ؒ کا عالمی اقدار پر مبنی لازوال پیغام مشعلِ راہ ، صد ر ،وزیر اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیر اعظم شہباز شریف ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغامات میں یوم اقبال پر ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت اور دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی ہے ۔صدر اور و زیر اعظم نے کہا نوجوان علامہ اقبال کی شاعری سے تحریک حاصل کر کے تحقیق کا جذبہ پیدا کریں،علامہ اقبال کا انفرادی، قومی اور عالمی اقدار پر مبنی لازوال پیغام ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ صدرمملکت نے کہا علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی امنگوں کو فکری رہنمائی دی۔ مساوات پر مبنی معاشرے کا ان کا  تصور ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ایسا پاکستان بنائیں جہاں مزدور کو اس کی محنت کا پورا معاوضہ ملے ۔ پاکستان کو تعلیم، سائنسی ترقی، علاقائی تعاون اور امن کے ذریعے اس خواب کو حقیقت بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یومِ اقبال کے پُر مسرت موقع پر شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو دِلی خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ علامہ اقبال کا انفرادی، قومی اور عالمی اقدار پر مبنی لازوال پیغام ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا علامہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور فکری ورثے نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، آزادی، اتحاد اور قومی شعور کے جذبات بیدار کیے ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں میں خودداری، اعتماد، عزتِ نفس اور مقصدِ حیات کا نیا شعور بیدار کیا ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ محمد اقبالؒ کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا علامہ اقبالؒ کا فلسفئہ خودی، خودداری، اتحاد اور عملِ پیہم آج بھی ہماری قومی زندگی کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔دریں اثنا صدر اور وزیراعظم نے دیوالی پر پاکستان اور دنیا بھر کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ، مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ، دیوالی برائی پر اچھائی، تاریکی پر روشنی اور مایوسی پر امید کی فتح کی علامت ہے ۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دِلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، حکومت بلا تفریق مذہب و عقیدہ اور رنگ و نسل تمام شہریوں کے حقوق، وقار اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر