شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 نومبر 2026ء کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے جنوبی مضافات میں واقع گاؤں موزک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جس کا ہدف مبینہ طور پر بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے۔

آپریشن کے دوران خوارج کی جانب سے مساجد میں قائم کیے گئے دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو کلیئر کیا گیا، اس کارروائی کے دوران پہلے سے تیار شدہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا سامان، اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

دہشت گردوں نے جان بوجھ کر مساجد کو اپنے ٹھکانوں کے طور پر استعمال کیا، جہاں وہ دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کرنے کے علاوہ مبینہ طور پر تشدد کے مراکز بھی چلا رہے تھے۔

بیان میں بتایا گیا کہ عبادت گاہوں کی یہ بے حرمتی بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کی جانب سے اسلام کی بنیادی تعلیمات سے مکمل لاتعلقی کا ایک اور واضح ثبوت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کی پشت پناہی سے سرگرم یہ خارجی دہشت گرد اسلام سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، ہمارے عظیم مذہب کی ان کی گمراہ کن تشریح اور اسے اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا خیبر پختونخوا اور پاکستان کے غیور و باشعور عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے اور وہ اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

بتایا گیا کہ علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

قومی ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار اور تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر اظہارِ تشویش
تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی منصوبے کی ٹنل کا تعمیراتی حصہ اچانک منہدم
مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے دو ٹھکانے ختم
ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
ڈیموکریٹس کی کنٹرول سنبھالتے ہی ٹرمپ انتظامیہ، کمپنیوں کیخلاف تحقیقات کی تیاری
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر